ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض

7

—- فائل فوٹو

کراچی پریس کلب (کے پی سی) میں ماہرین امراض جگر اور معدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں ہیپاٹائیٹس کا علاج مفت و ادویات فراہم کی جاتی ہیں لیکن لوگ لاپرواہی برتے ہیں۔

ماہرین امراض جگر اور معدہ کا کہنا ہے کہ ہر سال 28 جولائی کو یوم ہیپاٹائیٹس منایا جاتا ہے۔

ماہرینِ جگر ڈاکٹر لبنا کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان میں 2 لاکھ افراد ہیپاٹائیٹس بی اور سی کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اس بیماری کے خاتمے میں تیزی نظر نہیں آتی۔

ڈاکٹر نازش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے، ہمارے ملک میں ہر بیماری میں انجکشن لگا دیا جاتا ہے۔ اس پر حکومت اور متعلقہ حکام کو پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر امان اللہ نے کہا کہ سول اسپتال میں ہیپاٹائیٹس کا علاج مفت ہے، ادویات بھی موجود ہیں، لیکن لوگ لاپرواہی کرتے ہیں، اس مرض کا ٹیسٹ نہیں کرواتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا