ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ ملک کے 42 شہروں تک بڑھا دیا

4

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ ملک کے 42 شہروں تک بڑھا دیا۔

تاجر دوست اسپیشل پروسیجر رولز 2024ء کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر تاجروں کی رجسٹریشن اسکیم 6 بڑے شہروں تک محدود تھی۔

اب تاجروں کو ماہانہ بنیاد پر 100 روپے سے 20 ہزار روپے تک ٹیکس دینا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا، فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ری ٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ کی گئی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی۔

حافظ آباد، ہری پور،حیدرآباد، اسلام آباد،جھنگ، جہلم،کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤ الدین میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کی گئی ہے۔

مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بھی ری ٹیلرز رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا