خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم شروع

4
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق پولیو مہم صوابی، سوات، ٹانک، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں چلائی جا رہی ہے۔

مہم  میں 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت نے کہا کہ  پولیو مہم 9 ہزار پولیو ٹیمیں اور 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین