پی ایس ایکس 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوگیا

3
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری حجم کم رہا اور 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوگیا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 77 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 541 جبکہ کم ترین سطح 77 ہزار 908 رہی۔

حصص بازار میں آج 29 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو بجٹ پیش ہونے کے بعد بازار میں طے ہونے والا کم ترین کاروبار ہے۔ کاروبار ہوئے شیئرز کے مالیت 11 ارب 41 کروڑ روپے ہے۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 41 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 290 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین