فکس ٹیکس ختم کیا جائے: عامر ڈوگر

2
سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر—فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فکس ٹیکس کو ختم کیا جائے۔

یہ مطالبہ سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ سب جانتے ہیں کہ حکومتی بینچ سے کسی نے حکومت کا دفاع نہیں کیا، اس بجٹ میں ٹیکس اور مزید ٹیکس کے علاوہ کچھ نہیں، دودھ اور اسٹیشنری پر شرح ٹیکس میں کمی کی جانے کی امید ہے۔

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ تنخواہوں پر بھی ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو زیادتی ہے، امپورٹرز پر بھی ٹیکس لگایا ہے، بجلی کے ٹیکس میں اضافے سے نقصان ہو گا، اس بجٹ پر سب سراپائے احتجاج ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹ کیا ہوا بجٹ ہے، عام آدمی اور کاروباری طبقے سمیت کسی کو اس میں ریلیف نہیں دیا گیا، بجلی پر بھاری ٹیکسز ہیں، اس سے ٹیکسٹائل کی انڈسٹری ختم ہو جائے گی، انڈسٹری پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین