پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا

3
—فائل فوٹو

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا، رواں مالی سال ایران سے درآمدات کا حجم 1 ارب ڈالرز سے بڑھ جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ ایران سے درآمدات 95 کروڑ ڈالرز کے قریب پہنچ گئیں، مئی میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 11 فیصد بڑھیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ایران سے درآمدات 20 فیصد بڑھ گئیں، مئی 2024ء میں ایران سے درآمدات کا حجم 10 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مئی2023ء میں ایران سے درآمدات 9 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اپریل 2024ء میں ایران سے درآمدات کا حجم7 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ جولائی 2023ء تا مئی2024ء ایران سے درآمدات 94 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 79 کروڑ ڈالرز تھا، حالیہ 3 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالرز رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین