ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد سے متعلق سمری پر اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

4
—فائل فوٹو 

ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد سے متعلق سمری پر اختلافات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے سمری بھیجنے سے انکار کیا تھا جس کے نتیجے میں وزارت صنعت و پیداوار کو چینی برآمد کی سمری بھیجنی پڑی، وزارت تجارت نے چینی کی برآمد کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجنے سے انکار کیا تھا، وزارت تجارت کے انکار کے بعد وزارت صنعت و پیداوار نے سمری ای سی سی کو بھجوائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کو چینی کی برآمد کے لیے سمری بھیجنے کا کہا گیا تھا، وزارت تجارت نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ آخری بار نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سمری بھیجی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رولز آف بزنس 1973ء اور ماضی کی روایت کے پیش نظر وزارت تجارت کو سمری بھیجنے کا کہا گیا تھا، برآمدات سے متعلقہ امور وزارت تجارت کے تحت آتے ہیں، ای سی سی نے وزارت صنعت و پیدوار کی سمری پر ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا فیصلہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین