حکومت کا بجٹ سپورٹ قرض اسٹاک 27459 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

3


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کا بجٹ سپورٹ قرض اسٹاک 7 جون 2024 تک 27459 ارب روپے رہا، حکومت کا بجٹ سپورٹ قرض ایک سال میں 25 فیصد بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 7 جون تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کیلئے 5596 ارب روپے قرض لیا، کمرشل بینکوں سے 6853 ارب روپے قرض لیا ہے، اسٹیٹ بینک کا قرض اسٹاک 1256 ارب روپے کم کیا ہے۔

 حکومت کا اسٹیٹ بینک سے 7 جون تک قرض اسٹاک 3684 ارب روپے ہے،  کمرشل بینکوں سے حکومت کا بجٹ سپورٹ قرض اسٹاک 23775 ارب روپے ہوگیا۔

حکومت کا کمرشل بینکوں سے قرض اسٹاک رواں سال 40 فیصد بڑھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.