عیدِ قرباں کے مہنگے جانوروں کی کھالوں کی سستے داموں فروخت

4
—فائل فوٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن ان مہنگے ترین جانوروں کی کھالیں انتہائی سستے داموں خریدی جا رہی ہیں۔

مہنگے ترین جانوروں کی کھال سستے ترین ریٹ پر خریدنے والے بیوپاری کہتے ہیں کہ شدید گرمی میں کھالیں خراب ہونے کے خدشے کی وجہ سے قیمتِ خرید کم ہے

بیوپاری کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بکرے کی کھال 100 سے 150 روپے کی لے رہے ہیں، جبکہ بڑی کھال 1000 سے  1200 روپے کی خرید رہے ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے تناسب سے چمڑا منڈیوں میں کھالوں کی سرکاری قیمت مقرر کی جائے تاکہ فروخت کندگان کو صیح دام مل سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین