ٹوتھ پیسٹ دل کی بیماریوں اور فالج کا سبب بن سکتا ہے؟

5

ـــ فوئل فوٹو

سویٹنر ( میٹھا کرنے والے اجزاء) پر ہونے والی ایک نئی تحقیق نے انسان کی صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

کلیولینڈ کلینک کی حالیہ تحقیق کے مطابق، زائلیٹول نامی سویٹنر کا استعمال خون کے جماؤ کا باعث بن سکتا ہے اور نتیجتاََ انسان کے دل کی بیماریوں اور فالج کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

زائلیٹول نامی سویٹنر ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش جیسی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں امریکا اور یورپ کے 3000 سے زائد مریضوں کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

کلینک کے لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کارڈیو ویسکولر اور میٹابولک سائنسز کے چیئر ڈاکٹر ہیزن نے اس تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیق چینی، شراب اور تمام مصنوعی سویٹنر پر تحقیقات کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تحقیق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ میں زائلیٹول نامی سویٹنر ہے تو آپ اسے باہر پھینک دیں لیکن ہمیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ اس کی زیادہ مقدار پر مشتمل مصنوعات کے استعمال سے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کلیولینڈ کلینک نے شوگری ڈرنکس کے استعمال سے بھی دل کی بیماریاں اور فالج ہونے کے خدشے کو ظاہر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد سے متعلق سمری پر اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کم ہوگئی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس کی حمایت کردی آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص، وزارت خزانہ جناح اسپتال کی سینٹرل فارمیسی کی ادویات خراب ہونے لگیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھر میں 92 کروڑ شیئرز کا کاروبار ن لیگ، پی پی اپوزیشن میں تھیں تو پیٹرولیم لیوی کو بھتہ کہتی تھیں، اب اسے بڑھا رہی ہیں: فاروق ستار حکومت کا ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ، ذرائع وزارت خزانہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ نے ہیومن ملک بینک کا منصوبہ روک دیا وزارتِ صنعت کا ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے پر اعتراض 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کم ہوا بلوچستان کا 955 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ایشیائی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دے گا پاکستان میں سیمنٹ کی بوری سب سے مہنگی کہاں؟ کینسر کے علاج میں جاپان کی ترقی کا فائدہ پاکستانیوں کو پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، ڈاکٹر علی فرحان