وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ

8
فائل فوٹو

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی بجٹ میں 3 ارب 71 کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوڈ سیکیورٹی کا بجٹ 8 ارب 85 کروڑ سے بڑھ کر 12 ارب 56 کروڑ روپے ہو جائے گا، اگلے مالی سال فوڈ سیکیورٹی کے 13 نئے منصوبوں کے لیے 1 ارب 95 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

غذائی تحفظ کے 21 پرانے منصوبوں پر 10 ارب 61 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جانوروں میں منہ اور کُھر کی بیماری پر قابو پانے کے لیے 40 کروڑ رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آبی گزرگاہوں کی بہتری کا 47 ارب لاگت کا منصوبہ ہے، اگلے سال کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زیتون کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کے فروغ کے منصوبے پر ایک ارب خرچ ہوں گے۔

زرعی شعبے میں استعدار کار بڑھانے کے نئے منصوبے پر 70 کروڑ خرچ ہوں گے اور خیبرپختونخوا میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شمالی علاقہ جات میں ٹراوٹ فش فارمنگ کے فروغ کے لیے 20 کروڑ رکھے گئے ہیں جبکہ کپاس کی پیداوار میں بہتری کے نئے منصوبے کے لیے 19 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بیجوں کا معیار بہتر بنانے کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے 12 کروڑ 78 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا