وزارتِ خزانہ کا آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش

5
—فائل فوٹو

وزارتِ خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت 300 ارب روپے سے زائد اخراجات کم کرے گی، وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل دے گی، انفرااسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کے لیے رضا کارانہ پنشن اسکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے اراکینِ اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی لگنے کا بھی امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا