یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

15
—فائل فوٹو 

یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے ہی سے مہنگے داموں فروخت ہونے والی چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے، چینی آخری ٹینڈر کےمقابلے میں 17 روپے 10 پیسے مہنگی یعنی 142 روپے کلو کے حساب سےخریدی گئی ہے جو اخراجات ملا کر تقریباً  155 روپے کلو پڑے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے ہی چینی عام مارکیٹ سے مہنگی مل رہی ہے۔

عام مارکیٹ میں ایک کلو چینی 145 سے 150روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اس وقت چینی 155 روپے کلو مل رہی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں دستیابی کے لیے چینی کی خریداری ناگزیر تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر 2023ء میں 40 ہزار ٹن چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سےخریدی تھی جو اخراجات ملا کر تقریباً 138 روپے کلو میں پڑی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا