نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

11
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک—فائل فوٹو

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے۔

ڈائرکٹرکمیونی کیشنز آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا