جِلد پر آنے والی کون سی تبدیلیاں وٹامن D کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں؟

18

انسان کی جِلد میں آنے والی 5 تبدیلیاں اشارہ کرتی ہیں کہ اس کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔

سورج کی روشنی لگنے سے انسان کے جسم میں وٹامن ڈی پیدا ہوتا ہے اور اکثر ڈاکٹرز اور ماہرین اس کے فائدے بیان کرتے نظر آتے ہیں۔

انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کی کمزوری، موڈ خراب ،پٹھوں کا کھچاؤ، زخموں کا زیادہ وقت سے صحیح ہونا اور بالوں کے جلد گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

انسانوں میں وٹامن ڈی کی کمی ایک عام سے بات ہے کیونکہ 79 فیصد مرد اور 75 فیصد خواتین اس کی کمی کا شکار ہیں۔

ماہرین کے مطابق جِلد کا سوکھ جانا یا روکھا پن نشانی ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔

اس کی زیادہ کمی کے باعث انسان کی جلد پر دانے بھی نکل سکتے ہیں۔

بالوں کی نشونما کے لیے بھی وٹامن ڈی ضروری ہوتا ہے، اس کی کمی سے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر خواتین میں بال گرنے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا خاص طور پر ماتھے پر یہ بھی نشانی ہے کہ انسان کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی سے انسان کے جسم میں جھریاں بھی جلد پڑ سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق انسانوں کو وٹامن ڈی کی کمی سے بچنے کے لیے ضروری گھر سے باہر یا دھوپ میں وقت گزارنا چاہیے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 10 سے 30 منٹ تک دن میں سورج کی روشنی سے مطلوبہ تعداد میں وٹامن ڈی حاصل ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب دواؤں سے بھی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے نتائج انسانی جسم میں دیر سے دکھنا شروع ہوتے ہیں اور یہ کبھی کبھار فائدہ مند بھی نہیں ہوتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا