رواں ہفتے بھی مہنگائی کا راج، 21 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، رپورٹ

8


ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات اسلام آباد نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت 20 روپے اضافے سے 144 روپے جبکہ پیاز 17 روپے اضافے سے 211 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق انڈے کی فی درجن قیمت میں 16 روپے کا اضافہ ہوا، یوں وہ 416 روپے کے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی سیلنڈر 75 روپے کے اضافے کے بعد 3 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگی ہونے والی اشیاء ضروریہ میں دال چنا، ماش، گوشت، چاول اور گڑ بھی شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ، چینی، گھی، آلو، لہسن سمیت 8 اشیاء کی قیمتوں میں رواں ہفتے کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا