آئی ایم ایف سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز آج ملنے کا امکان

17
—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے فوری طور پر پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کی منظوری دے دی، یہ 70 کروڑ ڈالرز آج پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق اس منظوری سے مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 1 ارب 90 کروڑ ڈالرز جاری ہو جائیں گے، یہ 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام اپریل میں مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر شرحِ تبادلہ برقرار رکھ کر غیر ملکی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درآمدات کو نارمل کر کے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانا ہوں گے، پاکستان زرِ مبادلہ کی مارکیٹ میں شفافیت اور اہلیت کو مضبوط بنائے گا۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ روپے کی قیمت انتظامی اقدامات کے ذریعے روکی یا کنٹرول نہیں کی جائے گی، وزیرِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنر نے تحریری طور پر اگلے بجٹ میں شرائط پر قائم رہنے کا یقین دلایا ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی زرِمبادلہ پر دباؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کو توانائی کی قیمتوں کی مسلسل ایڈجسٹمنٹ کرنا ہو گی۔

ترجمان آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، البتہ جیو پولیٹیکل کشیدگی بڑھنے سے پاکستان بیرونی خطرات کا شکار رہ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنا ہو گی، توانائی کے شعبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے بنیادی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔

ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کو گورننس بہتر کرنا ہو گی، پاکستان کو موسمی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بدعنوانی کے خلاف اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی معیشت میں برداشت کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

ترجمان آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ روزہ مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مالیاتی حالات کی سختی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کی سطح بدستور بلند ہے، مناسب اور سخت پالیسی سے یہ جون 2024ء کے آخر تک 18.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا