بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

10

محکمہ صجت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

اس حوالے سے کراچی سے صوبائی محکمہ  صحت کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کیچ کا رہائشی 26 سال کا مسافر گزشتہ روز ابوظبی سے کراچی پہنچا تھا۔  

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق دوسرا مسافر 27 سال کا اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات پر اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔ 

ترجمان کے مطابق نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کےلیے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی بھجوا دیے۔ دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کا معلوم ہوسکے گا۔ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ 

ترجمان نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا