رضوان کو نائب کپتان بنانے پر شاداب کا ردعمل

17
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

شاداب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ  شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے۔

شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان تھے، ان کی جگہ اب محمد رضوان کو نائب کپتان کی ذمّے داری سونپی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا