اگلے برس پاکستان نے 25 بلین ڈالرز کے قرضے ادا کرنے ہیں، امریکی جریدہ


امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کو 25 بلین ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے معاہدے کےلیے ایک نئے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں، جنوری میں ڈالر بانڈز 9 فیصد واپس آئے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 100 فیصد منافع واپس کیا، بہتر کارکردگی پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کے بعد نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ کر سکتی ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگلے مالی سال کے دوران پاکستان نے 25 بلین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرے ختم ہو گیا ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران ادائیگیوں کا اثر زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا، پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکیج کے بغیر گرجائے گی۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ $("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget"); }
Comments (0)
Add Comment