پاکستان میں الیکشن پر سیاسی غیر یقینی صورتحال سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے، عالمی بینک


عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں الیکشن کاانعقادہوگا، پاکستان میں الیکشن پر سیاسی غیر یقینی صورتحال سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔

اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ الیکشن پر غیر یقینی صورتحال سے نجی شعبہ، غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کرنے سے الیکشن کے بعد ترقی میں بہتری آسکتی ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی آؤٹ لک دباؤ میں رہا، رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ایک اعشاریہ سات فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ رہا، گزشتہ سال کے آخر میں روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے، روپے کی قیمت میں استحکام کی وجہ غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہے، روپے کی قیمت میں استحکام کی وجہ ادائیگی توازن میں سرپلس، درآمدات میں کمی اور چینی قرض کی ادائیگیوں کا مؤخر ہونا ہے، مہنگائی میں کمی سے معیشت پر دباؤ میں کمی آئے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، نیپال، افغانستان جیسے ممالک میں سیکیورٹی خطرات سے معیشت کو زیادہ خطرات ہیں، بڑھتی سیاسی افراتفری سے اعتماد میں کمی اور نجی شعبے کی طلب میں سست روی آئے گی۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ $("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget"); }
Comments (0)
Add Comment