عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں گیس کی قیمت 5 فیصد کم ہو کر 2 ڈالر 76 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment