7 روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

—فائل فوٹو

بلوچستان میں 7 روز کی انسدادِ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مہم میں 25 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر ای او سی زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں2021ء کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2023ء کے دوران صوبے کے 5 اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ والدین پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروائیں۔

Comments (0)
Add Comment