شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں آمد و رفت معطل کردی


بحیرہ احمر میں اسرائیل آنے والے بحری جہازوں پر یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد کئی ممالک کی شپنگ کمپنیوں نے آمد و رفت معطل کردی۔

ڈنمارک اور فرانس کی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی آمد و رفت معطل کی ہے۔

شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے بحیرہ احمر میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، بحیرہ احمر میں سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔

امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں نے گزشتہ رات حوثیوں کے 15 ڈرون حملے ناکام بنانے کا بتایا ہے۔

حوثی گروپ نے غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل آنے والے بحری جہازوں پر حملوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment