اپوزیشن کا احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ


بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی کال پر ہزاروں افراد دارالحکومت ڈھاکا کی  سڑکوں پر نکل آئے۔

ڈھاکا میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات 7 جنوری کو ہوں گے، اپوزیشن جماعت بی این پی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔

اپوزیشن نگراں حکومت کی سربراہی میں انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں بار وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں، وہ 2009 سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں۔

Comments (0)
Add Comment