وہ کھانے اور مشروبات جو جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں

5

دنیا بھر میں کئی ممالک ان دنوں شدید گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث طبی ماہرین شہریوں کو اچھی غذا اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

عام حالات میں کچھ ایسے کھانے اور مشروبات بھی ہیں جن کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔

عام طور پر کافی کو چاق و چوبند کرنے کے لیے پیا جاتا ہے لیکن اس میں موجود کیفین کی مقدار جسم میں پانی کے توازن کو خراب کرسکتی ہے۔

پوٹیشیئم سے بھرپور چقندر جسم سے فلیوڈز (fluids) کے اخراج میں مددگار ہوتا ہے لہٰذا زیادہ گرم موسم میں اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے۔

زیادہ پروٹین والے کھانے جیسے مچھلی اور دیگر گوشت کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا کم پانی پینے کی صورت میں یہ کھانے انسانی جسم میں پانی کی مقدار کو مزید کم کرسکتے ہیں۔

سوڈا میں پیکٹ میں موجود جوسز میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ بھی جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔

اچار کھانے کا مزہ تو دوبالا کردیتا ہے لیکن اس میں موجود نمک کی زیادہ مقدار جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرسکتی ہے لہٰذا اس کو کھانے کے ساتھ استعمال کرتے وقت پانی کا بھی زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ زیادہ تیل والے کھانوں سے بھی گرم موسم میں احتیاط کرنی چاہیے۔

نوٹ: یہ تحریر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے، اس پر طبی ماہرین یا ڈاکٹرز سے بھی مشورہ لے کر بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار آئی ایم ایف کے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے: بیرسٹر سیف ملک کے 41 اضلاع میں 7 روزہ پولیو مہم شروع اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت کا چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ، ذرائع پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں اضافے سے جون میں مہنگائی بڑھ گئی، بلوم برگ کراچی، پیٹرولیم ڈیلرزکا 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان ٹیکس دینے والوں پر ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر پر بھی ٹیکس لگے گا سیکڑوں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ نئے مالی سال کا مثبت آغاز، پہلے روز 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان نئے ریلیف پیکیج کے اطلاق تک موجودہ پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ پی آئی اے کی نجکاری، خریداروں سے اجلاس آج سے شروع