نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دیدی

12
—فائل فوٹو

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری اپنے اجلاس میں دی، جس کی صدارت سیکریٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا نے کی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف ساڑھے 3 فیصد تھا۔

اجلاس میں موجودہ مالی سال میں معاشی، صنعت، زراعت اور سروسز سیکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا شرح نمو 2 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ تھا، اسٹیٹ بینک نے معاشی ترقی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد لگا رکھا تھا۔

 ذرائع کے مطابق زرعی شعبے کی گروتھ 6.25، سروسز سیکٹر کی گروتھ 1.21 اورصعنتی شعبے کی گروتھ بھی 1.21 فیصد رہی۔

پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 36 ارب 70 کروڑ ڈالر بڑھ کر 374 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہو گیا ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 22-2021 کی حتمی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق سال 22-2021 کی حتمی جی ڈی پی گروتھ 6.18 رہی جبکہ تخمینہ 6.17 لگایا گیا تھا۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ گندم کی پیداوار نمو 11.64 فیصد ریکارڈ ہوئی، کپاس کی پیداوار میں 102.88 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق چاول کی پیداوار میں 34.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ گنے کی پیداوار میں 0.39 فیصد اور مکئی کی پیداوار میں 10.35 فیصد کی کمی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا