نئی حکومت کے پہلے ماہ بھارت سے درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

9
—فائل فوٹو

پاکستان کی نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پردرآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزرتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024ء میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ 2023ء میں بھارت سے درآمدات 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھیں۔

گزشتہ سال جنوری، فروری اور مئی میں بھی بھارت سے درآمدات بڑھی تھیں۔

نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا، پاکستان نے اگست 2019ء میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔

بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کر دی تھی۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا