بلنگ میں بے ضابطگیاں، کے الیکٹرک و ڈسکوز کو انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا حکم

10
—فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی بلنگ میں پائی جانے والی بےضابطگیوں کے معاملے پر اعلامیے کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔

نیپرا نے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو انکوائری رپوٹ میں کی سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فوراً تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں کو تبدیل شدہ میٹرز پر اوسط بل کی بجائے اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جن صارفین کی کیٹیگری جون 2023ء سے اب تک 30 دن سے زائد بلنگ کے باعث پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسےٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پی آئی ٹی سی میں ریکارڈ نہ ہونے پر لیسکو کو ریکارڈ کی بنیاد پر کیٹیگری ٹھیک کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

لیسکو کو اپنے بلنگ ریکارڈ کو پی آئی ٹی سی سے الحاق کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں کو اس غیر قانونی عمل میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا نے حکم دیا ہے کہ جولائی 2018ء تا جون 2023ء حیسکو، سیپکو، ٹیسکو، پیسکو سرکل کے بلوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔

نیپرا نے اس عمل میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا