آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے وزارتِ خزانہ کی ورکنگ

18

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام جکے لیے وزارتِ خزانہ نے ورکنگ کرتے ہوئے اہم اہداف طے کرلیے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق نیا پروگرام 6 ارب ڈالر کا ہوگا جس کی مدت 3 سال ہوگی، نئے پروگرام کے لیے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 3 سال میں 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہوگا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر رکھنے کا ہدف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور پرائمری بیلنس سر پلس رکھنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا تعین بھی نئے قرض پروگرام کی شرط کے مطابق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بنایا جائے گا، نگراں حکومت نے نئی حکومت کے لیے معاشی روڈ میپ اور قرض پروگرام کے لیے ورکنگ تیار کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے ساتھ آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ سائن ہوگا، قرض معاہدے سے قبل آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کے لیے یقین دہانی کرائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا