ایف بی آر کا الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا اعلان

9

— فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے عام انتخابات سے قبل تاجروں کے لیے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے ’تاجردوست‘ موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست ایپ کے ذریعے پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے تاجروں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔

مذکورہ ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہوگا۔ ان پر دکان کے سائز اور سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ بنیاد پر وصول کیا جائےگا۔ اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں توقع کی جا رہی ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگائے جانے سے تقریبا 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا