پنجاب میں آج مزید 979 بچے نمونیا میں مبتلا، 14 انتقال کرگئے، محکمہ صحت
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 979 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 14بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
ان ہلاکتوں کے بعد رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں صوبے میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 208 ہوگئی جبکہ اس دوران نمونیا کے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 10 ہزار 520 تک جا پہنچی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں 197بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی، جبکہ اس دوران لاہور میں 2 بچے نمونیا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں لاہور میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک ہزار 570 ہوگئی ہے، اس دوران لاہور میں نمونیا سے47 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔