کورونا ویریئنٹ کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت سندھ کا ہدایت نامہ جاری

11

ملک بھر میں کورونا ویریئنٹ کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ 

اس حوالے سے کراچی سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کو اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے متاثرین کے ساتھ منسلک افراد کی نشاندہی کر کے قرنطینہ کیا جائے، جبکہ مریضوں سے منسلک افراد ٹیسٹ کرائیں اور سیلف آئسولیشن اختیار کریں۔ 

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں کورونا وارڈ قائم کئے جائیں۔ شدید علامات والے افراد کو مناسب علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔

 ہدایت نامہ کے مطابق تمام اسپتالوں میں بیڈز و طبی سہولیات اور وسائل کو یقینی بنایا جائے۔ بالخصوص متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے، مزید کہا گیا کہ کوویڈ 19 سے متعلق جھوٹی خبروں کے بجائے قابل بھروسہ ذرائع استعمال کئے جائیں۔ 

ہدایت نامہ کے مطابق نئے کیسوں کی تشخیص کو مضبوط سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا جائے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک استعمال کریں۔ 

ڈی جی ہیلتھ  نے مزید کہا کہ علامات والے افراد سے ملتے وقت فاصلہ رکھیں اور ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا