اسپنر سفیان مقیم بائیں گھٹنے کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

78

لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کا پیر کی شام لاہور کے ایک نجی اسپتال میں بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے۔ 24 سالہ کرکٹر نے گزشتہ سال چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ ایشین گیمز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

سفیان کو آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان کا معائنہ کیا۔

سرجن تین دن بعد ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اسی کے مطابق ان کی بحالی کا پلان بنائے گی۔

پی سی بی نے سفیان مقیم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کو سپورٹ کرے گا۔

ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ سفیان کامیاب آپریشن کے بعد اچھی اسپرٹ میں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سرجری سے قبل سفیان نے ٹرینرز اور میڈیکل پینل کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین ہفتوں کی پری ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سفیان کی صحت یابی کی پیش رفت کی نگرانی کرتی رہے گی اور انہیں کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے فٹ کرنے کے سلسلے میں مکمل مدد فراہم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا