پی آئی اے کی نجکاری دو حصوں میں کرنے کی منظوری

9


نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں  پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا، جبکہ فنانشل ایڈوائزر نے اجلاس کو پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر بریفنگ بھی دی۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے  کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کرنے کی منظوری دے دی، پی آئی اے لمیٹڈ کمپنی میں ایوی ایشن سمیت کور بزنس موجود رہیں گے، نان کور بزنس کے لیے ہولڈنگ کمپنی بنے گی۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے کور بزنس کی نجکاری کی جائے گی، اگلے مرحلے میں پی آئی اے کے نان کور بزنس کی نجکاری ہوگی۔

پی آئی اے کی نجکاری کی تجاویز کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، نجکاری کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے، تحقیق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟ کراچی میں ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر ہوئے، محکمہ صحت سندھ چینی شہری نے ایک ہی دن میں 23 دانت نکلوانے کے بعد 12 نئے لگوالیے برآمدات سے متعلق نئی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی تجویز پاکستان میں رواں سال کا 17 واں پولیو کیس اسلام آباد سے رپورٹ سونا 2 روز سستا ہونے کے بعد آج مہنگا سیمنٹ کی کھپت میں بڑی کمی، حکومت سے ٹیکسز پر نظرثانی کا مطالبہ سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی سر کی خشکی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق ایف بی آر کی جانب سے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد گزشتہ 3 سال میں کتنے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے؟ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا